Aug 09, 2021 03:53 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Cases of Quetta blast were registered against unknown terrorists
کوئٹہ دھماکے کے مقدمات نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کرلئے گئے، چودہ زخمیوں میں سے سات افراد کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا
کوئٹہ میں اتحاد چوک کے قریب بم دھماکے اور سریاب روڈ پر دستی بم حملے کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دونوں دھماکوں کے مقدمے سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیے گئے ہیں، دونوں واقعات کے مقدمے نامعلوم دہشت گردوں کےخلاف درج کیے ہیں۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق اتحاد چوک پر بم دھماکے کے سات زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے، بم دھماکے میں زخمی 14 افراد تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطبق سریاب روڈ دستی بم حملے میں زخمی بچہ بھی سول اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اتحاد چوک پر بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ سریاب روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوا تھا۔