Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 09, 2021 03:58 pm views : 222

Location : Domestic Place

Islamabad- NDS, RAW and Israel are behind terrorism in Pakistan, Sheikh Rashid
  • Urdu

اسلام آباد، شیخ رشید کا جلسہ اور آتش بازی منسوخ کرنے کا اعلان، وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں پاکستان میں جو بھی دہشت گردی ہورہی ہے اس کے پیچھے این ڈی ایس، را اور اسرائیل ہے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 13 اگست کو جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے لال حویلی میں جلسہ اور آتش بازی منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کی ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، علمائے کرام سے بھی گزارش ہے، این سی او سی رولز کا احترام کریں، قانون کی خلاف ورزی پر قانون کا اطلاق ہوگا، آج اسلام آباد کے لیے مزید 2 ہزار پولیس جوانوں کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی آئندہ 6 ماہ میں خطے کے حالات کیا ہونے والے ہیں، انڈیا، اسرائیل اور این ڈی ایس مل کر ہمارے خلاف، اس ملک کے امن و امان کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں، ملک میں جو بھی دہشت گردی ہو رہی ہے اس کے پیچھے این ڈی ایس، را اور اسرائیل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ان کی چینی سفیر سے اس ہفتے میں دو تفصیلی ملاقاتیں ہوئی ہیں، سی پیک پر کسی رکاوٹ کو کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا، نیز پاکستان کی قوم سی پیک اور کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے۔
شیخ رشید نے کہا ملک میں انتشار پھیلانے والے منہ کے بل گریں گے ، داسو واقعے کی تحقیقات مکمل ہو چکیں، اعلان وزیر خارجہ کریں گے، چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، سی پیک کے لیے پوری قوم یک زبان ہے۔
وزیر داخلہ نے نواز شریف سے متعلق سوال پر کہا، ان کے پاس دو ہی آپشن ہیں، وہ یا اپیل کریں یا سیاسی پناہ لیں، بھٹو کو پھانسی ہوئی تو چڑیا نہیں پھڑکی تھی، اس سے بڑا تو کوئی لیڈر نہیں، لیڈر تو وہی ہوتا ہے جو ملک میں جیتا اور مرتا ہے۔

Recent News

shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved