Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 10, 2021 12:58 pm views : 227

Location : Sea View

Re floating operation has been launched to rescue a ship stranded off the coast of Karachi
  • Urdu

کراچی کے ساحل پر پھنسا بحری جہاز نکالنے کیلئے ری فلوٹنگ آپریشن شروع کردیا گیا، جہاز سے احتیاط کے طور پر ایک سو ٹن ڈیزل پہلے ہی نکالا جاچکا ہے

کراچی کے ساحل سمندر پر بیس روز سے پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلئے ری فلوٹنگ آپریشن شروع کردیا گیا۔ شپنگ انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں تین میٹر تک اونچی لہریں اٹھیں گی جہاز کو اسی دورانیہ میں سمندر کی جانب دھکیلا جائے گا، یہ آپریشن دو مراحل میں ہوگا پہلے مرحلے میں جہاز کو ساحل کی ریت سے نکال کر چار میٹر تک گہرے پانی میں لے جایا جائے گا، پہلے مرحلے کی کامیابی کی صورت میں اگلے روز اسے مزید گہرے پانی میں لے جایا جائے گا جس کے بعد جہاز کو کراچی ہاربر پر پہنچایا جائے جائے گا۔
جہاز کی ری فلوٹنگ کا آپریشن 4 سے 6 گھنٹوں پر محیط ہوسکتا ہے اس آپریشن میں ہیوی ٹگ اور کشتیوں میں نصب آہنی وائرز کی موٹریں استعمال ہو رہی ہیں، اس کے علاوہ ساحل پر ہیوی مشینری کی ساتھ آہنی وائرز اور فولادی زنجیریں بھی نصب کی گئی ہیں، آپریشن کے دوران سمندر میں ایک اضافی ٹگ بوٹ اسٹینڈ بائی رہے گی، کے پی ٹی، میری ٹائم سیکیورٹی اور دیگر اتھارٹیز کے نمائندے بھی موجود ہیں۔
آپریشن کی نگرانی کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ری فلوٹنگ کا آپریشن کامیاب ہونے کے 80 فیصد امکانات ہیں۔ جہاز سے احتیاط کے طور پر 100 ٹن ڈیزل پہلے ہی نکالا جاچکا ہے۔ جہاز پر اس وقت بھی 1300 ٹن کا وزن ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ جہاز کی انجن کی طاقت کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم ضرورت پڑنے پر جہاز کے انجن کی طاقت بھی استعمال کی جاسکتی ہے آپریشن کا ہدف پہلے مرحلے میں جہاز کو ساحل کی ریت میں دھنسے سے قبل کی پوزیشن پر لانا ہے تاکہ جہاز رہے سے نکل کر 4 میٹر پانی میں آجائے اور لہروں پر تیرنے لگے جہاز کو اس کے سامنے کے رخ سے سمندر میں دھکیلا جائے گا تاکہ اسے ہاربر تک لے جانے کے لیے دائرے میں نہ گھمانا پڑے۔

Recent News

shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved