Aug 10, 2021 01:00 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Five alleged terrorists killed during CTD operation in Quetta
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران پانچ مبینہ دہشت گرد جہنم واصل کردیئے گئے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی مغربی بائی پاس پر کی گئی
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم کارروائی میں فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے، مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔