Aug 10, 2021 01:01 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Karachi- Green line Buses have started moving to the port today, Governor Sindh
کراچی، گورنر سندھ نے گرین لائن بس منصوبے کے حوالے سے کراچی کے باسیوں کیلئے اچھی خبر سنا دی، عمران اسماعیل کہتے ہیں بسیں رواں ماہ کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی
کراچی میں وفاقی حکومت کے زیر اہتمام گرین لائن بس منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔ گرین لائن بس منصوبے کے لئے 80 بسیں تیار ہو گئیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے باسیوں کے لئے اچھی خبر سنا دی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بسوں کی تیاری اور روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو بحری جہاز چینی بندگاہ سے کراچی پورٹ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، تیار کی جانے والی بسیں رواں ماہ میں کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جہاز تیانجن پورٹ سے اگست کے وسط تک نکل جائیں گے، امید ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر ان بحری جہاز پر لوڈ ہو کر جلد کراچی پہنچیں گی۔ گرین لائن بس منصوبے سے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کے مسائل سے کچھ ریلیف ضرور ملے گا۔