Aug 10, 2021 03:40 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Islamabad- K-Electric signs agreement with Pakistan LNG for 900 MW power
اسلام آباد، کے الیکٹرک کا نوسو میگاواٹ بجلی کیلئے پاکستان ایل این جی سے معاہدہ، سی ای او کے الیکٹرک اور چیف ایگزیکٹوپاکستان ایل این جی نے معاہدے پر دستخط کردیئے
کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ کے الیکٹرک اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔
سی ای او کے الیکٹرک اور چیف ایگزیکٹوپاکستان ایل این جی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی معاہدے کی تقریب میں شرکت کی اور دونوں کمپنیوں کو اہم سنگ میل کے حصول پرمبارکباد دی۔
سرکاری ادارے کی جانب سے نجی ادارے کو گیس فراہمی کا پہلا معاہدہ ہے جس کے تحت پاکستان ایل این جی کے الیکٹرک کو ایک سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گی۔
وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ حالیہ معاہدہ کے الیکٹرک کے مستقبل کے حوالے سے درست سمت میں ایک قدم ہے، گیس کی فراہمی سے کے الیکٹرک کے سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی داخل ہوگی، جس سے کراچی کی ضروریات پوری ہوں گی۔