Aug 11, 2021 12:00 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 4,856 coronavirus cases, 81 deaths in 24 hours
کراچی، بے رحم کورونا نے مزید اکیاسی زندگیاں نگل لیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار ہزار آٹھ سو چھپن مریضوں کا اضافہ ہوگیا، ہلاکتوں میں مجموعی تعداد چوبیس ہزار پچاسی تک جاپہنچی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 67 ہزار 54، سندھ میں 4 لاکھ 3 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 532، بلوچستان میں 31 ہزار 298، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 941، اسلام آباد میں 91 ہزار 672 جبکہ آزاد کشمیر میں 27 ہزار 899 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 130 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 ہزار 690 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 72 ہزار 98 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 513 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 81 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 85 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 256، سندھ میں 6 ہزار 275، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 588، اسلام آباد میں 822، بلوچستان میں 332، گلگت بلتستان میں 158 اور آزاد کشمیر میں 654 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔