Aug 11, 2021 12:27 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Karachi- Government issued detention orders on MV Heng Tong 77 as per port state rules, Ali Haider Zaidi
کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا، جہاز بحری سفر کیلئے موزوں نہیں پایا گیا
وفاقی وزارت ساحلی امور نے ساحلِ کراچی پر پھنسے ہوئے بحری جہاز کو سمندری سفر کیلئے درست حالت میں نہ ہونے پر تحویل میں لے لیا ہے۔
میرین مرکنٹائل ڈپارٹمںٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ جہاز کو پاکستان مرچنٹ آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے تحویل میں لیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرکنٹائل میرین ڈپارٹمںٹ کے 22 جولائی کو سروے میں جہاز بحری سفر کے لیے موزوں نہیں پایا گیا۔
جہاز کا نیوی گیشن ایکوپمنٹ، مشینری اور ہل درست حالت میں نہیں ہیں جہاز کو اس حالت میں سمندر میں سفر کی اجازت دینے سے انسانی جانوں اور املاک کو خطرہ ہے۔ مرکنٹائل میرین ڈپارٹمںٹ نے جہاز کی ری فلوٹنگ کے بعد کراچی پورٹ پر ہی لنگر انداز رکھنے کی ہدایت کی ہے تاوقتیکہ جہاز کی ضروری مرمت کرکے اسے سمندری سفر کے قابل نہ بنا لیا جائے۔جہاز کی مرمت کے بعد سروے کیا جائے گا۔
جہاز کو بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سی وردی نیس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا جہاز کے انجن اور نیوی گیشن سسٹم سمیت تمام مشینری کی جانچ کی جائیگی اور جہاز کی تلے کا زیر آب بھی معائنہ ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی بحری جہاز کو حکومتی تحویل میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز ہینگ ٹونگ سمندری امور کے قابل نہیں ہے اور اس کا نیوی گیشن سسٹم بھی خراب اور انجن کمزور ہے۔