کراچی، ہماری نظریں وفاق پر لگی ہیں، خواہش ہے وہاں حکومت بنے، آغا سراج درانی کہتے ہیں ہمارے حقوق ہمیں ملنے چاہئیں
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی نے کہا ہے کہ ہماری نظریں وفاق پر لگی ہوئی ہیں، خواہش ہے کہ ہماری وہاں حکومت بنے۔
انہوں نےا س امر کا اظہار سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے، ہم کہتے ہیں کہ آئین میں ہمارے جو حقوق ہیں وہ ہمیں ملنے چاہئیں۔
آغا سراج درانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر جماعت کا اپنا منشور ہے، اسی کے ساتھ وہ عوام میں جاتے ہیں، اب عوام کی مرضی ہے وہ جسے چاہیں منتخب کریں۔