Aug 11, 2021 03:54 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Islamabad- Negotiation and political solution in Afghanistan is the only way forward, PM
اسلام آباد، افغانستان میں مذاکرات اورسیاسی حل آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، وزیراعظم کہتے ہیں امید ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کو آگے بڑھانے اورسیاسی حل کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا
وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیردفاع کی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی مسائل سمیت افغان امن عمل سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیردفاع کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے دوطرفہ دفاعی تعاون پراطمینان کا اظہارکیا۔ ملاقات میں علاقائی مسائل پربھی بات کی گئی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے ترکی کے جنگلات میں آتشزدگی پرگہری تشویش کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آفت سے نمٹنے میں ترکی کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان منفرد باہمی تعاون اورباہمی اعتماد ہے۔ تمام مسائل بالخصوص مسئلہ کشمیرپرپاکستان کی مستقل حمایت پرترکی کے شکرگزر ہیں، باہمی مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں مذاکرات اورسیاسی حل آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، امید ہے افغان رہنما آگے بڑھنے کےلیے ہم آہنگی کی اہمیت کو تسلیم کریں گے۔ افغان رہنما جامع، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ حاصل کریں گے۔ امید ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کو آگے بڑھانے اورسیاسی حل کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھے گا۔