Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 11, 2021 03:58 pm views : 246

Location : ICCI

Islamabad- Imran Khan will complete his term no matter what: Sheikh Rashid
  • Urdu

اسلام آباد، بھارت اور افغانستان پاکستان کے خلاف سازش کررہے ہیں، شیخ رشید احمد کہتے ہیں پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسی را اور افغانستان کی این ڈی ایس پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں، اب پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی نہ ہی کسی کواستعمال کرنے دیں گے، افغانستان کے عوام جانیں انہوں نے کیا فیصلہ کرنا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج پی ڈی ایم نے پھر سے اجلاس بلایا ہے، آج بھی مفت مشورہ دے رہا ہوں اپوزیشن جماعتوں کی جو مرضی وہ کریں ،عمران خان 5 سال مدت پوری کریں گے، اپوزیشن ٹھس ہے، ان کو عدم اعتماد کی سمجھ نہیں آرہی، عمران خان کو نالائق اپوزیشن ملی، اپوزیشن آئین کے دائرے میں رہ کر جو مرضی کرے، بلاول جب سے پیدا ہوئے ہیں وہ عدم اعتماد سے چل رہے ہیں، میری طرف سے 16 فروری سے نوازشریف فارغ ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ آنے والے 6 ماہ اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان میں عالمی سیاست ہونے جارہی ہے، بھارت کی را اور افغانستان کی این ڈی ایس پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہے، پاکستان بین الاقوامی مسائل سے گھرا ہے، آپ کو چاہئے کہ اس سوچ سے آگے بڑھیں، ملک کے ہونہار بچوں کیلئے کچھ کریں، باپ کی دکان اور دادا کے کاروبار پر آکے بیٹھ جانا کوئی بڑی بات نہیں۔

Recent News

Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved