Aug 12, 2021 12:25 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 102 deaths from COVID-19, highest since late May
کراچی، کورونا وائرس کے وار میں ایک بار پھر تیزی آگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو دو افراد وائرس سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہی روز میں چار ہزار نو سو چونتیس نئے مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 934 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 68 ہزار 195، سندھ میں 4 لاکھ 6 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 26، بلوچستان میں 31 ہزار 341، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 43، اسلام آباد میں 92 ہزار 233 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 ہزار 347 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 527 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 75 ہزار 474 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 584 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 102 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 187 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 292، سندھ میں 6 ہزار 316، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 604، اسلام آباد میں 824، بلوچستان میں 332، گلگت بلتستان میں 161 اور آزاد کشمیر میں 658 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔