Aug 12, 2021 12:35 pm
views : 219
Location : Jinnah International Airport
Karachi- PIA's Operational Services Succeeds at International Standards, Canadian Transport Authority Releases Report on PIA's Safety Audit
کراچی، پی آئی اے کی آپریشنل سروسز عالمی معیار پرپورا اترنے میں کامیاب ہوگئی، کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کے سیفٹی آڈٹ سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی
کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی آپریشنل سروسز کو عالمی معیار پر کامیاب قرار دے دیا اور کہا امید ہے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی کارکردگی کو برقرار رکھے گی۔
کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے حفاظتی توسیع رپورٹ جاری کردی، جس میں پی آئی اے کی آپریشنل سروسز کو عالمی معیار پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
کینیڈا ٹرانسپورٹ نے ایف اے سی او کے تحت آڈٹ رپورٹ تیار کی ہے اور 24 اگست سے 24 ستمبر2020 تک کی آڈٹ رپورٹ مکمل کرکے جاری کی گئی ہے۔جس میں بتایا ہے کہ پی آئی اےنے فلائٹ اور ایئر وردیننس آپریشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے فلائٹ سیفٹی کارکردگی کوبڑھایا ہے، امید ہے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی کارکردگی کو برقرار رکھےگی، طویل مدتی پروگرام کے تحت کارکردگی کومزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔