Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 12, 2021 12:55 pm views : 242

Location : Domestic Place

Rawalpindi-Those who speak of no confidence are blind of Mind, Sheikh Rashid
  • Urdu

راولپنڈی، عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں، شیخ رشید کہتے ہیں مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ہے انہوں نے کوئی درخواست نہیں دی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، این سی او سی نے 20 وینٹی لیٹر دیئے ہیں، ہمیں 15 مزید وینٹی لیٹر چاہییں۔ جمعہ اور اتوار کو 2 روز کووڈ کی چھٹی نا مناسب ہے، اس بارے میں اسد عمر سے بات ہوئی ہے۔
ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت اور افغان ایجنسی این ڈی ایس نے ہمارے خلاف میڈیا وار چلائی ہوئی ہے، ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان پر مذاکرات ہونے چاہییں، یہی وژن وزیر اعظم عمران خان کا بھی ہے، پی ڈی ایم کو کہتا ہوں ہم دنیا کے اہم ترین معاملے پر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے، یہ ایک سال سے جلسے کر رہے ہیں ، پی ڈی ایم میں صرف شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان ہیں، گزشتہ روز پی ڈی ایم کا اجلاس انجم ستائش باہمی کی میٹنگ تھی، پیپلز پارٹی بھی پی ڈی ایم کا حصہ بن جائے تو کچھ نہیں ہونا، تحریک عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں۔ وہ جو بھی کرلیں کچھ نہیں ہوگا، الیکشن وقت پر ہوں گے، پہلے وہ پنجاب میں عدم اعتماد کا شوق پورا کرلیں۔ نواز شریف کی شریان سکڑ رہی ہے اپنے ملک میں آئیں اور بتائیں کیا ہورہا ہے ، شہباز شریف نے کوئی اپیل نہیں کی، وہ میڈیا میڈیا کھیلنا چاہتے ہیں، مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ہے انہوں نے اس حوالے سے کوئی درخواست نہیں دی۔

Recent News

Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved