Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 12, 2021 01:25 pm views : 239

Location : PID

Islamabad- Fawad lauds DMW for exposing anti-Pakistan propaganda of Indo-Afghan security establishment
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ انڈیا میں بنتا ہے جسے پی ٹی ایم پھیلاتی ہے، فواد چوہدری کہتے ہیں بھارت میں قومی سلامتی مشیر کے پاس جعلی خبریں پھیلانے کیلئے تین سو تینتیس کروڑ کا بجٹ ہے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم بلوچ علیحدگی پسندوں کو بھی سپورٹ کررہی ہے اوربلوچستان کی علیحدگی کے بارے میں ٹرینڈ پی ٹی ایم نے شروع کیا اور اس ٹرینڈ کو بھارت سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے فالو کیا، جب کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بھی ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں۔
مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حالیہ ٹرینڈ سینکشن پاکستان میں پی ٹی ایم نے بھی اس میں حصہ ڈالا، یہ ٹرینڈ پاکستان میں 8 لاکھ بار ٹوئٹ ہوا، جبکہ افغان قومی سلامتی کے مشیر اور بھارت سے بھی سینکشن پاکستان ٹرینڈ ٹویٹ کیا گیا۔ کریما بلوچ کے  لیے پی ٹی ایم نے 30 ہزار ٹویٹ کیں، عثمان کاکڑ کے انتقال پر 10 ہزار ٹوئٹ کی گئیں۔
وفاقی وزیر اطلاعا ت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کے بہت سے لوگوں نے غلط ٹرینڈز کو ہوا دی، پاکستان میں بہت سے لوگ فیک نیوز کو اصل سمجھ لیتے ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی، زلفی بخاری کے بارے میں ٹرینڈ اسرائیل سے شروع ہوا اورن لیگ نے بھی اسرائیل کی جانب سے شروع کردہ ٹرینڈ کو آگے بڑھایا۔ اسرائیل کے ٹوئٹر ٹرینڈ میں مسلم ن اور جے یو آئی ف کے لوگ شامل ہوگئے ہوسکتا ہے ن لیگ اور جے یو آئی ف کے لوگوں کو ٹرینڈ چلانے والوں کا معلوم نہ ہو
قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا کہ بھارت میں قومی سلامتی مشیر کے پاس جعلی خبریں پھیلانے کے لیے 333 کروڑ کا بجٹ ہے، بھارتی پراپیگنڈہ پر گزشتہ سال دستاویزات بھی پیش کی تھیں۔ بھارت نے دنیا کو کورونا کا غلط ڈیٹا فراہم کیا، برطانیہ کو دیکھنا ہوگا کہ غلط ڈیٹا دے کر بھارت ریڈ لسٹ سے نکلا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف 5 بڑی تھیمز بلوچ نیشنل، مسلح افواج، سی پیک پر ٹارگٹ، فیٹف بلیک لسٹ اور افغان مسئلے کی ذمے داری پر پراپیگینڈا ہورہا ہےاور پاکستان کے اندر بیٹھے لوگ ان ٹرینڈز کو آگے چلارہے ہیں۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved