راولپنڈی، پاکستان نے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرزکی ازسرنوتصدیق بھی تھا
پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے کی صلاحیت رکھنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا۔بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پرمارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈ کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا تھا۔ کامیاب تجربے سے ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق بھی کی گئی۔
تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمد علی ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈ ، سائنسدانوں اورانجینئرزنے کیا۔