Aug 12, 2021 06:54 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Islamabad- RAW, NDS nexus visible in Dasu incident: FM Qures
داسو حملے کی منصوبندی افغانستان میں کی گئی جس میں را اوراین ڈی ایس ملوث ہیں، وزیرخارجہ کہتے ہیں پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کی سر زمین استعمال نہ کرنے کا معاہدہ ہے، امید ہے افغانستان پاکستان سے تعاون کریگا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ داسو واقعے میں 100 سو سے 120 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا، حملے کی منصوبندی افغانستان میں کی گئی جس میں را اورافغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس ملوث ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ داسو واقعے میں 100 سو سے 120 کلو گرام تک دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، حملے کی منصوبندی افغانستان میں کی گئی جس میں را اورافغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس ملوث ہیں۔
چینی تحقیقاتی ٹیم پاکستان ضرور آئی لیکن تحقیقات پاکستان نے کیں، تاہم تحقیقات میں چین نے بھی تعاون کیا اور پاکستانی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیات سے متعلق تمام تفصیلات چینی سفیر سے شیئر کردی گئی ہیں۔ پاکستان باضابطہ طور پر حکومت افغانستان سے رابطہ کررہا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کی سر زمین استعمال نہ کرنے کا معاہدہ ہے، امید ہے افغانستان اسے حوالے سے پاکستان سے تعاون کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا پر تحقیقاتی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت دی، امید ہے افغانستان بھی داسو واقعے پر تحقیقات میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عاصم باجوہ کے استعفے کا داسو واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔