راولپنڈی، پی او ایف واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی طور پر دھماکہ،تین ملازمین جاں بحق، دو زخمی ہوگئےدھماکا اتنا شدید تھا کہ اطراف کے گھروں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ ٹوٹ گئے
پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی طور پر دھماکہ ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں تین ملازمین جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ اطراف کے گھروں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ ٹوٹ گئے۔
دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، جب کہ ریسکیو، فائربریگیڈ اور سیکیورٹی اداروں کی گاڑیاں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں تین ملازمین جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثہ فنی خرابی کےباعث ہوا،جائےحادثہ کومکمل طورپرکلیئرکردیاگیاہے۔