Aug 13, 2021 12:23 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 4,619 coronavirus cases, 79 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، کورونا کی چوتھی لہر نے مزید اناسی گھرانے اجاڑ دیئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار چھ سو انیس نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 619 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 69 ہزار 358، سندھ میں 4 لاکھ 7 ہزار 892، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 708، بلوچستان میں 31 ہزار 396، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 137، اسلام آباد میں 92 ہزار 768 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 ہزار 654 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 67 لاکھ 35 ہزار 31 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 504 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 79 ہزار 411 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 656 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 79 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 266 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 307، سندھ میں 6 ہزار 355، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 624، اسلام آباد میں 827، بلوچستان میں 332، گلگت بلتستان میں 161 اور آزاد کشمیر میں 660 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔