Aug 13, 2021 12:43 pm
views : 229
Location : NADRA Headquarters
Islamabad- Elections will be held using technology for first time: PM Imran Khan
اسلام آباد، پہلی بار ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابات کرائیں گے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں حکومت کا اصل کام شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہونیوالے فراڈ کا حل ٹیکنالوجی ہے، پہلی بار ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابات کرائیں گے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے الیکشن کو سب تسلیم کریں گے۔
نادرا ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے اکیس ویں صدی کا الیکشن کرائیں گے، ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کے استعمال سے انتخابات کو شفاف بنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا اصل کام شہریوں کی زندگی میں آسانیاں لانا ہے، پاکستان میں تقریباً 30 لاکھ افغان شہری ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے نادرا موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کیا۔