Aug 13, 2021 12:50 pm
views : 243
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad, India has always played the role of spoiler in Afghanistan, Pakistan
اسلام آباد، ہندوستان نے افغانستان میں ہمیشہ اسپائلر کا کردار ادا کیا، پاکستان کا کہنا ہے تحقیقات مکمل کرنے کیلے افغان سفیرکی بیٹی کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیے
ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ہمیشہ افغانستان سے امریکا کے ذمہ دارانہ انخلا کی بات کی، 2001 سے اب تک ہم نے 80 ہزارسے زائد جانوں کا نقصان اٹھایا، افغانستان کے موجودہ حالات کے باعث مہاجرین کا سیلاب پاکستان آئے گا۔ پاکستان مزید افغان مہاجرین کی میزبانی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ نے بھارت کی منظم ریاستی پاکستان مخالف پالیسی کوبے نقاب کیا۔ ہم شروع سے افغانستان میں امن کے قیام کے حامی ہیں۔ پاکستان نے بارہا افغانستان کے عسکری حل نہ ہونے کی بات کی۔ افغانستان کے مسئلے کا واحد حل سیاسی حل ہی ہے۔ باالاخرافغانوں نے ہی اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔ افغان فریقین کے درمیان بات چیت کے لیے ایک میکنزم موجود ہے۔
ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ افغانستان امن کانفرنس ملتوی ہوئی تھی معطل نہیں۔ اس کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغان سفیر کی صاحبزادی کا بیان ہماری تحقیقات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ تحقیقات مکمل کرنے کے کیے افغان سفیرکی بیٹی کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی کے انسانی حقوق کمشن کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، وفد نے کشمیری مہاجرین، سول سوسائٹی سے بھی ملاقاتیں کیں، وفد او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں اہنی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا۔ عالمی برادری، او آئی سی اوراقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے پاکستان کا دورہ کیا، ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی مسائل، افغانستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، عراق کا دورہ کرنے والے پاکستانی زایرین کے ویزا معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اورپاکستان نے نجف اور کربلا میں قونصل خانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔