اسکردو، پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان نےکے ٹوبیس کیمپ تک سائیکل چلا کر منفرد ریکارڈ قائم کردیا،اس سے قبل ثمر خان بیافو گلیشئیر پر بھی سائیکل چلا کر ریکارڈ قائم کر چکی ہیں
پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان نے کے ٹوبیس کیمپ تک سائیکل چلا کر منفرد ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
پاکستانی خاتون مہم جو ثمر خان نے سرد اور بلند ترین مقام پر سائیکلنگ کر کے منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے، اپنے اس سفر میں انہوں نے اسکولی سے کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکلنگ کی۔
خیال رہے کہ ثمر خان بلند ترین مقام پر سائیکلنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، ثمر خان 4 ہزار 5 سو میٹر بلند بیافو گلیشیئر پر سائیکل چلانے والی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ کا ریکارڈ بھی بنا چکی ہیں۔