Aug 13, 2021 01:15 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Gujranwala- Pakistani students snatch world record from India by planting 50,000 saplings in 1 minute
گجرانوالہ، پاکستانی طلبا نے ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگا کر بھارت سے عالمی ریکارڈ چھین لیا، زرتاج گل کہتی ہیں ہمارے پیارے وطن کے بچے کسی سے بھی کم نہیں، صرف انہیں ایک راہنما، ایک رول ماڈل کی ضرورت تھی
پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست سے دوچار کردیا۔ گجرانوالہ میں اسکول کے طلبا نے ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگا کر بھارت سے عالمی ریکارڈ چھین لیا۔
گجرانوالہ کے طلبا نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ 13 ہزار طلبا نے 50 ہزار پودے لگا ئے اور یہ حیرت انگیز کارنامہ انہوں نے محض 1 منٹ میں سر انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی طلبا نے 1 منٹ میں 37 ہزار پودے لگا کر قائم کیا تھا۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر زرتاج گل وزیر نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر ٹوئٹ میں بچوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ماشاءاللہ، گوجرانوالہ کے بچوں، آپ نے کمال کر دیانیا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگائے گئے۔
ہمارے پیارے وطن کے بچے کسی سے بھی کم نہیں، صرف انہیں ایک راہنما، ایک رول ماڈل کی ضرورت تھی، اور اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان سے بڑھ کر کوئی نہیں۔