Aug 13, 2021 01:21 pm
views : 239
Location : South Waziristan
Four suspected terrorists arrested in South Waziristan
جنوبی وزیرستان میں چار مشتبہ دہشت گرد گرفتار،چیک پوسٹ پردھماکے کی منصوبہ بندی کا انکشاف، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ کے قریب چار مشتبہ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں جنہوں نے دھماکے کی منصوبہ بندی کا بھی انکشاف کیا۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 11، 12 اگست کی درمیانی رات جنوبی وزیرستان، سراروغہ میں فوجی چیک پوسٹ کے قریبی علاقے میں تین چارمشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، مشتبہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فوری طورپرکوئیک ری ایکشن فورس روانہ ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق موثرکارروائی کے ذریعے ایک دہشت گرد مارا گیا، ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا، دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک ضیاء الدین شہید ہوگیا۔ گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ وہ فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ کرچکے تھے۔
آئی ایس پی آرنے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔