Aug 13, 2021 03:15 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Muzaffarabad- KPL, Overseas Warriors defeated Rawla Kot Hawks, Muzaffarabad Tigers scored high runs
مظفرآباد،کے پی ایل میں مظفرآباد ٹائیگرز نے رنز کا پہاڑ سرکرلیا،اوورسیز واریئرز نے راولا کوٹ ہاکس کو زیر کرلیا، عباس آفریدی کے ہاتھوں پانچ کھلاڑی شکار بنے
کمشیر پریمیئر لیگ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے باغ اسٹالینز کیخلاف رنز کا پہاڑ سر کرلیا جب کہ انور علی اور وسیم جونیئر نے جارحانہ بیٹنگ سے فتح چھین لی۔
مظفر آباد میں گذشتہ روزپہلے میچ میں 214رنز کے ریکارڈ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مظفر آباد ٹائیگرز کا آغاز اچھا نہ تھا،ملک نثار(4) اور ذیشان اشرف(21)رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، صہیب مقصود کی جارحانہ بیٹنگ نے مجموعہ74تک پہنچایا، محمد حفیظ(1)رن بنا سکے،صہیب نے59رنزکی اننگز کھیلیی،سہیل اختر26اور سہیل تنویر16رنز بنا کر رخصت ہوئے،آخری 4اوورز میں 46رنز درکار تھے،انور علی نے 19گیندوں پر 43اور محمد وسیم نے 9بالزپر31رنز جڑتے ہوئے ہدف 8 بالز قبل ہی ممکن بنا دیا، عمید آصف اور عامر سہیل نے 2،2شکار کیے۔
قبل ازیں باغ اسٹالینز نے 4وکٹ پر 213کا مجموعہ حاصل کیا،کپتان شان مسعود اچھی فارم میں نظر آئے، ذیشان ملک اور روحیل نذیر 10،10رنز بنانے کے بعد جبکہ اسد شفیق بغیر کھاتہ کھولے ساتھ چھوڑ گئے،شان (65)کی رخصتی کے بعد افتخار احمد نے38گیندوں پر 86اور عامر یامین نے 21 بالز پر 41رنز جڑ کر ٹوٹل 4وکٹ پر 213تک پہنچایا، محمد حفیظ نے 2وکٹیں لیں۔
دوسرے میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے 9وکٹ پر 145کا مجموعہ حاصل کیا، جواب میں اوورسیز واریئرز نے 13.1اوورز میں 3وکٹ پر 133رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔گزشتہ میچ میں سپر اوور میں میرپور رائلز نے کوٹلی لائنز کو شکست دیدی تھی۔
ایک نوجوان عبدالحد کیانی کا کہنا تھا کہ
دوسری طرف شائقین کرکٹ میدان کے علاوہ بھی سڑکوں پر کھڑے ہوکر میچ سے لطف اندوز ہوئے۔مظفرآباد کے شہریوں کی بڑی تعداد انتظامیہ کی لاپرواہی اور پولیس کی بدسلوکی پر نالاں نظر آئی۔
ایک اور شہری قمر عباسی کا کہنا تھا کہ