Aug 14, 2021 01:20 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 4,786 coronavirus cases, 73 deaths in 24 hours
کراچی، بے رحم کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تہتر افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک ہی روز میں چار ہزار سات سو چھیاسی نئے مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 786 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 70 ہزار 599، سندھ میں 4 لاکھ 9 ہزار 578، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466، بلوچستان میں 31 ہزار 507، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 228، اسلام آباد میں 93 ہزار 339 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 67 لاکھ 94 ہزار 167 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 136 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 83 ہزار 754 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 729 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 73 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 339 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 329، سندھ میں 6 ہزار 384، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 640، اسلام آباد میں 830، بلوچستان میں 332، گلگت بلتستان میں 162 اور آزاد کشمیر میں 662 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔