کراچی، ملک بھر میں پچھتر واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا، کراچی تا کشمیر جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد، سبز ہلالی پرچموں کی بہار،فضا میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر گونجتا رہا
یوم آزادی کے موقع پر دن كا آغاز وفاقی دارالحكومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحكومتوں میں 21،21 توپوں كی سلامی سے ہوا، نماز فجر كے بعد ملک كی خوشحالی، سلامتی، امت مسلمہ كے اتحاد اور كشمیریوں كی جدوجہد كی كامیابی كے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ اقلیتی برادری نے بھی ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔
جشن آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اور مختلف ممالک کے سفرا نے شرکت کی، اس کے علاوہ کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں زمار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی روایتی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔
جشن آزادی پر جاری کردہ اپنے پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاكستان نے اپنے 74 سالہ سفر كے دوران بہت سے چيلنجز كا سامنا كيا مگر ہم اپني محنت، قربانيوں اور باہمی تعاون سے ان چيلنجز ميں سرخرو ہوئے، ملک كے معاشی اشاريوں ميں بہتری آنے كے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہيں۔
یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے اہم پیغام میں کہا کہ آج کے دن قومی پرچم لہراتے ہوئے ہمیں ایمان ،اتحاد تنظیم کے پختہ عزم کا اعادہ کرنا چاہئے، ہم نے ایک متحد، پرامن اور پرعزم قوم کی حیثیت سے ابھرنے کے لئے اپنی تاریخ کے سفر میں کٹھن چیلنجز عبور کیے ہیں۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ