Aug 14, 2021 02:26 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan Day, Opposition Leaders and National Heroes salute the vision of Quaid-e-Azam and Allama Iqbal
کراچی، یوم پاکستان کے موقع پر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور قومی ہیروز نے اپنے اسلاف، تحریک پاکستان کے قائدین، رہنماؤں، کارکنان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت اور قائد اعظم اور علامہ اقبال کی بصیرت کو سلام پیش کیا
پاکستان
کے پچھترویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں قائد حزب اختلاف شہباز
شریف نے کہا کہ پاکستان کے طول و عرض میں بسنے والے مسلم اور غیرمسلم
پاکستانیوں نے وطن عزیز کی خوشحالی اور تعمیر میں گرانقدر کردار ادا کیا
ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا اپنے پیغام میں کہنا
تھا کہ قوم کو جشنِ یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کا
مستقبل روشن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو صحیح معنوں میں جدید، ترقی
پسند اور متحرک جمہوری ریاست بنانے کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم
کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد آفریدی کا یومِ آزادی کی
مناسبت سے جاری پیغام میں کہنا تھا کہ ان کی پاکستان سے محبت کی کوئی حد
نہیں ہے۔
فنکاروں نے سوشل میڈیا پر پاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کیا۔
اداکار
ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تمام لوگوں کو یوم
آزادی کی مبارکباد دی اور دعا کرتے ہوئے لکھا اللہ ہمارے پیارے ملک اور اس
کے لوگوں کو امن اور خوشحالی سے نوازے۔
اداکارہ عائزہ خان اور دانش
تیمور دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستان کے جھنڈے کی
مناسبت سے سفید اور سبز لباس زیب تن کرکے لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد
دی۔
اداکارہ ماورہ حسین نے انسٹااسٹوری پر تمام پاکستانیوں کو جشن
آزادی کی مبارکباد دی۔ ہانیہ عامر اور صنم چوہدری نے بھی انسٹا اسٹوری پر
تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکبا د دی۔
اداکارہ وینا ملک نے
سفید لباس میں ملبوس ہوکر ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا تھامے تصاویر شیئر کیں
اور لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ وطن ہمارا ہے ہم
ہیں پاسباں اس کے۔
اداکار فیصل قریشی نے ہاتھ میں قومی جھنڈا تھامے انتہائی خوبصورت تصویر شیئر کرکے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔