Aug 14, 2021 05:55 pm
views : 230
Location : United Nation Office
Lahore- A Pakistani wins UN Champion of Change Award
لاہور، پاکستانی نوجوان نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ جیت لیا، زین اشرف مغل بین الاقوامی کامن ویلتھ ایوارڈ پہلے ہی اپنے نام کرچکے ہیں
جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے لئے ایک اور خوشخبری ہے کہ کورونا کے دوران نوجوانوں اور مستحق افراد کو پاؤں پر کھڑا کرنے پر 39 ممالک کے مقابلے میں پاکستان بازی لے گیا، پاکستانی نوجوان زین اشرف مغل نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ جیت لیا۔
لوگوں کو مالی بااختیار کرنے کے ایوارڈ کا مقابلہ 39 رکن ممالک کے درمیان ہوا، تاہم چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستان کے نوجوان زین اشرف نے اپنے کارناموں کے باعث 39 ممالک کو مات دے دی، زین اشرف مغل کی فلاحی تنظیم نے 1400 خاندانوں کو بلاسود قرضے دے کر انٹرپرینور بنایا، اور تعلیم چھوڑ جانے والے 4200 بچوں کو اسکول بھجوایا۔
خیال رہے کہ زین اشرف مغل بین الاقوامی کامن ویلتھ ایوارڈ پہلے ہی اپنے نام کرچکے ہیں، جب کہ وہ ممبر پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل، فوربز سوشل انٹرپرینور انڈر 30 فہرست میں بھی شامل ہیں۔