Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 15, 2021 04:18 pm views : 218

Location : Different Places

Islamabad- Pakistan reports 3,711 new COVID-19 cases, 67 more deaths
  • Urdu

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 دن میں مزید 67 اموات

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک دن بعد ہی پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 711 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 67 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 41 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح تقریباً 7 فیصدہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 406 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 410 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 87 ہزار 209 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 792 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 86 ہزار 795 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 54 ہزار 204 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 68 لاکھ 48 ہزار 371 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 5 ہزار 615 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 4 کروڑ 21 لاکھ 73 ہزار 424 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 10 ہزار 766 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 413 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 71 ہزار 605 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 347 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 52 ہزار 197 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 654 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 93 ہزار 783 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 831 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 556 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 334 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 29 ہزار 187 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 664 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 316 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 163 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved