Aug 16, 2021 12:10 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,669 coronavirus cases, 72 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی چوتھی لہر مزید باہتر جانیں لے گئیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار چھ سو انہتر مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 72 ہزار 750، سندھ میں 4 لاکھ 12 ہزار 165، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 52 ہزار 625، بلوچستان میں 31 ہزار 583، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 396، اسلام آباد میں 94 ہزار 108 جبکہ آزاد کشمیر میں 29 ہزار 452 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 69 لاکھ 2 ہزار 15 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 644 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 89 ہزار 13 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 787 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 72 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 372، سندھ میں 6 ہزار 439، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 668، اسلام آباد میں 834، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 164 اور آزاد کشمیر میں 666 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔