Aug 16, 2021 01:24 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi- MPA Nusrat Sehar Abbasi started wearing hijab
کراچی، نصرت سحر عباسی نے حجاب شروع کردیا، رہنماء جی ڈی اے کہتی ہیں اللہ پاک نے مجھے ہدایت دی ہے، ہدایت کسی کو بھی اچانک ہی ہوتی ہے
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنماء اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن سندھ اسمبلی نصرت سر عباسی نے حجاب کرنا شروع کردیا ہے۔
اس حوالے سے نصرت سحر عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پردہ کرنے کے حوالے سے وضاحت بھی پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے مجھے ہدایت دی ہے، ہدایت کسی کو بھی اچانک ہی ہوتی ہے۔
نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کئی لوگ اچانک اسلام قبول کر لیتے ہیں، مجھے بھی ایمان ملا ہے اور ہدایت ملی ہے۔