Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 16, 2021 02:10 pm views : 242

Location : West Indies

Kingston- West Indies beat Pakistan by one wicket in first Test
  • Urdu

جمیکا، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی،ٹیم  پاکستان آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مجموعی سکور میں آٹھ رنز کے اضافے کے بعد فہیم اشرف آؤٹ ہوگئے

پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو 168 رنز کا ہدف ملا جو اس نے آخری وکٹ پر پورا کرلیا۔چوتھے روز پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فہیم اشرف نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ پاکستانی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مجموعی سکور میں 8 رنز کے اضافے کے بعد فہیم اشرف آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی کیچ دے بیٹھے اور پھر کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم نہ سکا۔ قومی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیا۔ بابر اعظم 55 رنز، عابد علی 34 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بھی وکٹیں گاہے بگاہے گرتی رہیں۔ 16 کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس کے بعد جرمین بلیک ووڈ نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔
ایک سو اکیاون کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کے 9 بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس موقع پر میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 17 رنز اور پاکستان کو صرف ایک وکٹ درکار تھی تاہم کریز پر موجود کیمار روچ اور جیڈن سیلز نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور وکٹ گرنے نہ دی اور یوں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
دوسری اننگز میں پاکستانی بولرز میں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے عمدہ پرفارمنس دکھائی، شاہین 4 اور حسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم اہم موقع پر ان میں سے کوئی بھی وکٹ نہ لے سکا۔ اس کے علاوہ فہیم اشرف کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے 253 رنز بنائے تھے اور اسے 36 رنز کی سبقت حاصل تھی۔ سیریز کا دوسرا میچ 20 اگست سے کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved