Aug 16, 2021 02:15 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Laptops distributed to students in Quetta
کوئٹہ کے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم، وزیر اعلیٰ بلوچستان کہتے ہیں نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں،بلوچستان میں دیگر صوبوں کی نسبت یونیورسٹیاں بہت کم ہیں
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا، نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں دیگر صوبوں کی نسبت یونیورسٹیاں بہت کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں سہولیات میں اضافہ کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت ڈھائی ارب سالانہ یونیورسٹیوں پرخرچ کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک سے 10 ہزار لوگوں کو روزگار ملتا، ماضی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج ریکوڈک بند ہے۔