Aug 16, 2021 03:45 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Islamabad- FM urges Afghan leadership to reach comprehensive political settlement
اسلام آباد، افغانستان میں امن کا جلد قیام، افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر خارجہ کہتے ہیں عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا جلد قیام اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، افغان قیادت موقع کا فائدہ اٹھا کرسیاسی حل کی راہ ہموارکرے۔
اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے افغان وفد نے ملاقات کی جس کے دوران افغانستان کی موجودہ صورت حال پربات چیت ہوئی۔ شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ افغانستان کی بہتری کیلئےلائحہ عمل طے کرنا ضروری ہے، ہمارا حتمی مقصد پرامن، متحد، جمہوری اور مستحکم افغانستان ہے، مل جل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں، عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغان قیادت موقع کافائدہ اٹھا کر سیاسی حل کی راہ ہموارکرے، جامع مذاکرات افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کا واحد راستہ ہیں، نہیں چاہتے افغانستان میں بد امنی ہو اور ہمسایہ ممالک متاثر ہوں، امن مخالف عناصر پر بھی کڑی نظر رکھنا ہو گی۔
خیال رہے کہ افغانستان کی موجود بحرانی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ سطحی سیاسی وفد پاکستان کے دورے پر ہے، وفد کے دفتر خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔