Aug 17, 2021 01:20 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,221 coronavirus cases, 95 deaths in 24 hours
کراچی، جان لیوا وائرس نے مزید شدت اختیار کرلی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وباء پچانوے زندگیاں کھاگئی جبکہ ایک ہی روز میں تین ہزار تین سو اکیس مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 73 ہزار 718، سندھ میں 4 لاکھ 13 ہزار 379، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 53 ہزار 134، بلوچستان میں 31 ہزار 632، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 442، اسلام آباد میں 94 ہزار 402 جبکہ آزاد کشمیر میں 29 ہزار 593 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار 196 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 181 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 93 ہزار 304 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 896 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 95 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 573 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 412، سندھ میں 6 ہزار 475، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 679، اسلام آباد میں 837، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 669 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔