Aug 17, 2021 02:41 pm
views : 221
Location : AJK Legislative Assembly
Muzaffarabad- Barrister Sultan Mehmood Chaudhry elected President of Azad Kashmir
مظفرآباد، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوگئے، بیرسٹر سلطان محمود کو اکیاون میں سے چونتیس ووٹ ملے
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے 28ویں صدر منتخب ہوگئے ، پی ٹی آئی امیدوار بیرسٹر سلطان محمود کو 34 ووٹ ملے۔
آزادکشمیر
قانون سازاسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ
ہوئی ، تمام موجود 51 اراکین اسمبلی نے ووٹ پول کئے ، صرف ایک رکن شاہ غلام
قادرایوان میں موجودنہیں تھے۔
جس کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
آزاد کشمیر کے 28ویں صدر منتخب ہوگئے، پی ٹی آئی امیدواربیرسٹر سلطان محمود
کو34 ووٹ ملے جبکہ متحدہ اپوزیشن کےامیدوار میاں عبدالوحید نےووٹ 16حاصل
کئے۔
سلطان محمود چوہدری نے صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں
کہا کہ مجھے آزادکشمیر کے سب سے بڑے عہدے پر چنا گیا ہے، مجھے تاریخ میں سب
سے زیادہ ووٹ ملے یہ عمران خان پر اعتماد ہے۔کشمیر کے معاملے پر کوئی
سمجھوتہ نہیں کروں گا، میں آزاد کشمیر کاسب سے کم عمر وزیراعظم رہا۔صدر کے
عہدے کو مزید باوقار بناؤں گا۔
خیال رہے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان
کی آئینی مدت 24اگست کوختم ہو رہی ہے، صدر کے انتخاب کے لیےچیف الیکشن
کمشنر نے آراوکے فرائض سرانجام دیئے ، 13ویں آئینی ترمیم کےبعدصدر کےانتخاب
میں اراکین کشمیر کونسل ووٹ نہیں دے سکتے۔