Aug 17, 2021 02:55 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Islamabad-All conditions are ready, can not say openly, Sheikh Rashid Ahmed
اسلام
آباد، تمام حالات کی تیاری ہے، کھل کر نہیں بتا سکتا، شیخ رشید احمد کہتے
ہیں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش سے متعلق طالبان سے رابطے میں ہیں
وفاقی
وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا افغانستان کی صورتِ حال کے حوالے سے کہنا ہے
کہ ہماری ہر قسم کے حالات کی تیاری ہے، اس سے متعلق زیادہ کھل کر بات نہیں
کر سکتا۔
ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید
احمد کا مزید کہنا تھا کہ چمن اور طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ ہو رہی
ہے۔ابھی سرحد پر مہاجرین سے متعلق کوئی صورتِ حال نہیں، ہماری طرف وہ لوگ
آتے تھے جن کو شمالی اتحاد اور دیگر قوتوں سے تکلیف تھی۔
شیخ
رشید کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ میں 24 گھنٹے ویزے جاری ہو رہے ہیں،
کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے لوگ نورستان کی پہاڑیوں اور نگار کے علاقے میں
ہیں۔کہ طالبان سے واضح طور پر کہا ہے کہ نہ ہم کوئی مداخلت کریں گے نہ
افغانستان سے مداخلت ہو گی۔افغان بارڈر پر 98 فیصد فینسنگ ہوئی ہے،
سیکیورٹی فورسز موجود ہیں، اب تک کی تمام صورتِ حال اطمینان بخش ہے۔
انہوں
نے بتایا ہے کہ کل بھی طورخم بارڈر سے کچھ پاکستانی وطن واپس آئے
ہیں۔کوشش ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو ہمارے خلاف افغان سر زمین استعمال نہ
کرنے دیں۔جلد ہی پریس کانفرنس میں بارڈر ویزے سے متعلق صورتِ حال سے قوم کو
آگاہ کروں گا۔