Aug 17, 2021 04:20 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Karachi- 8th Muarram Juloos, Strict security arrangements
کراچی، آٹھویں محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا
آٹھویں محرم الحرام کے جلوس کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ جلوس روائتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سگنلز بند کئے گئے، جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کے راستے کو سوئپ کرتا رہا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایمبولینسز اور میڈیا وین کو خصوصی اسٹیکرز کے ذریعے داخلے کی اجازت دی گئی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نظر بھی رکھی گئی۔
جلوس کی کوریج کے لیے موونگ سی سی ٹی وی وین بھی رکھی گئیں۔ شہر میں جلوس کے گزرگاہوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 5018 افسران و جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔
کراچی پولیس کے 20 سینئر افسران اور 53 ڈی ایس پیز سمیت 832 این جی اوز، 4000 ہیڈ کانسٹیبل / کانسٹیبل، 113 خواتین پولیس سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینے والوں میں شامل ہیں۔
جلوس کی گزرگاہ کے اطراف آنے والی گلیوں اور لنک روڈ پر کنٹینرز لگا دیے گئے۔