Aug 17, 2021 07:15 pm
views : 224
Location : Domestic Place
There is no country in Afghanistan that wants peace more than Pakistan, PM
اسلام
آباد، پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں،
وزیراعظم کہتے ہیں موجودہ صورتحال میں افغان رہنماؤں پر بھاری ذمہ داری
عائد ہوتی ہے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں۔
وزیراعظم
عمران خان سے افغانستان سے آئے سیاسی وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان
کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے افغان عوام کے ساتھ بھرپور
یکجہتی اور حمایت کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے
کہا کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں اور
موجودہ صورتحال میں افغان رہنماؤں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
افغان
وفد کے اراکین نے وزیر اعظم کا ان کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور
امن کی کوششوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔ افغان وفد نے افغانستان اور
پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ
بھی کیا۔