Aug 18, 2021 12:18 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,974 coronavirus cases, 66 deaths in 24 hours
کراچی، جان لیوا کورونا وائرس کے وار متواتر جاری ہیں، کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھیاسٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہی روز میں تین ہزار نو سو چوہتر نئے کیسز رپورٹ کرلئے گئے
پاکستان بھر میں جان لیوا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 66افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 639ہو گئی ، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ نو ایک ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں فعال کیسز کی تعداد 88 ہزار 209 ہے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو گئی۔ ملک بھر میں مزید 3ہزار 974کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9لاکھ 96ہزار 426افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 74ہزار 916، سندھ میں 4لاکھ 14ہزار 850، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 53ہزار 836، اسلام آباد میں 94ہزار 714 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 31ہزار 686، آزاد کشمیر میں 29ہزار 790اور گلگت بلتستان میں 9ہزار 482افراد کورونا سے متاثر ہیں۔