Aug 18, 2021 12:40 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Islamabad- Issuing transit visas to foreign diplomats, says Interior Minister
اسلام آباد، افغان معاملے پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، شیخ رشید احمد کہتے ہیں غیر ملکی سفارتکاروں کو ٹرانزٹ ویزہ دے رہے ہیں، وہ ایئر پورٹس سے ہی اپنے ممالک میں چلے جائیں گے
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات کیلئے اہم کردارادا کیا، وزیر اعظم عمران خان کو اندازہ تھا افغان صدر اشرف غنی غلط فہمی کا شکارہیں، افغانستان کے معاملے پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عزاداروں سےاپیل کرتے ہیں ، ایس اوپیزکا خیال رکھیں۔ افغانستان سے 613 پاکستانیوں کو واپس لا چکے، 2 روز میں تمام پاکستانیوں کو واپس لائیں گے، 60 سے 70 غیرملکی صحافیوں کو چارٹرڈ طیارے سے پاکستان لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفارتکاروں کو ٹرانزٹ ویزہ دے رہے ہیں، وہ ایئرپورٹس سے ہی اپنےممالک میں چلے جائیں گے۔ طورخم اور چمن بارڈر پر کسی قسم کی رکاوٹ نہیں، افغانستان سے کوئی مہاجر آ رہا ہے نہ ہی ہمارے پاس اس کا کوئی انتظام ہے، بھارتی میڈیا اس حوالےسے جھوٹ بول رہا ہے۔ کسی کو پاکستان میں مداخلت نہیں کرنے دیں گے، طالبان کو تسلیم کرنا یا نہ کرناعمران خان اوروزارت خارجہ کا فیصلہ ہے۔