Aug 18, 2021 12:47 pm
views : 238
Location : Muzaffarabad Stadium
Muzaffarabad- Rawalakot Hawks win Kashmir Premier League title
راولا کوٹ رائلز نے کشمیر پریمیئر لیگ جیت لی،راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے
راولا کوٹ ہاکس نے کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میں مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے فائنل میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مظفر آباد ٹائیگرز کو جیت کیلئے 170 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
بلے باز کاشف علی 54 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بسمہ اللہ خان تیس، صاحبزادہ فرحان اٹھائیس اور عمر امین نے 23 رنز بنائے تھے۔ مظفر آباد ٹائیگرز کے کھلاڑی محمد حفیظ اور اسامہ میر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 162 رنز ہی بنائے، یوں راولا کوٹ ہاکس کی ٹیم 7 رنز سے فتح حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔
خیال رہے کہ راولاکوٹ ہاکس کی قیادت شاہد آفریدی جبکہ مظفر آباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ ہیں۔