Aug 18, 2021 02:30 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Multan- Shut down 750 websites that create internal chaos, says FM
ملتان، داخلی انتشار پیدا کرنیوالی سات سو پچاس ویب سائٹس بند کر دیں، وزیر خارجہ کہتے ہیں یگانگت، اخوت، یکجہتی اور برداشت کا پیغام آگے پہنچانا بہت ضروری ہے
ملتان کے ضلع کونسل ہال میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے 43 ویں حسینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو تقسیم کر کے منظم تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے 750 ویب سائٹس بند کیں جو داخلی انتشار پیدا کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ حسینیہ کانفرنس کا مقصد مختلف خیال لوگوں کو یکجا کرکے قومی یکجہتی کا پیغام دیا جانا ہے۔ سول سوسائٹی جب ایسے پیغامات کو قبول کرتی ہے تو وہ پیغام مقبول ہوتا ہے۔منفی خبر کی پہلے تحقیق کرنی چاہیئے پھر بہتر منصوبہ بندی کرنی چاہیئے۔سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز مخصوص دنوں میں آتی ہیں، جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یگانگت، اخوت، یکجہتی اور برداشت کا پیغام آگے پہنچانا بہت ضروری ہے۔اس وقت ہمارا خطہ نازک دور سے گزر رہا ہے، اس وقت ہائبرڈ وار ہے، انداز بدل گئے ہیں۔