Aug 18, 2021 02:45 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Karachi- 9th Muharram Juloos, High Security Arrangements
کراچی، پاکستان بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل مقصود پر پہنچ پر اختتام پذیر ہوگئے، جلوس کی سیکیورٹی کیلئے ملک بھر میں فول پروف انتظامات کئے گئے
پاکستان کے مختلف شہروں میں نوویں محرم الحرام کے ماتمی مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پزیر ہوگئے۔
پولیس کے 5 ہزار سے زائد سینئر افسران سمیت پولیس کے جوان اور خواتین پولیس اہکاروں کی بھاری نفری نو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی پر مامور رہی۔کراچی پولیس کے 80 سینئر افسران سمیت 822 این جی اوز، 4 ہزار 222 ہیڈ کانسٹیبل / کانسٹیبل، 123 خواتین پولیس اہلکار، اسپیشل برانچ کے 65 اہلکار، اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے 190 کمانڈوز اور ریپڈ ریسپونس فورس کے 200 جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے ماہر اسنائپرز بھی مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔جلوس کیلئے ترتیب دیئے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس سمیت مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس کے افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں، تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ بنا کر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں۔
ڈیرہ اسماعل خان میں 9ویں محرم الحرام کا ماتمی مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ بموں شاہ سے برآمد ہو کر مسجد یا علی پر اختتام پذیر ہو گیا۔گلگت میں مرکزی ماتمی جلوس محلہ قاسم پورہ سے برآمد ہوکر مرکزی امامیہ جامع مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ہنگو میں بھی 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پزیر ہوگئے۔ملتان میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
سندھ کے شہر روہڑی میں 500 سالہ قدیمی تعزیہ کا جلوس پہلے مرحلے میں منڈو کھبڑ کے مقام پر اختتام پزیر ہوا، حیدرآباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ چہاردہ معصومی سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔
گوجرانوالہ میں امام بارگاہ جاگیر علی اکبر سے برآمد ہونے والا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے راستوں پر دودھ اور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔