Aug 19, 2021 12:30 pm
views : 208
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 4,373 coronavirus cases, 74 deaths in 24 hours
کراچی، عالمی مہلک وباء کے وار میں کمی نہ آسکی، کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے مزید چوہتر جانیں لے لیں، ایک ہی روز میں چار ہزار تین سو تہتر نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 373 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 76 ہزار 252، سندھ میں 4 لاکھ 16 ہزار 230، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 54 ہزار 606، بلوچستان میں 31 ہزار 726، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 526، اسلام آباد میں 95 ہزار 196 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 111 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 70 لاکھ 63 ہزار 290 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 634 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 99 ہزار 403 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 939 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 74 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 713 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 455، سندھ میں 6 ہزار 529، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 714، اسلام آباد میں 839، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 672 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔