Aug 19, 2021 03:40 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Lahore- Police arrest more than 15 people in connection with Minar-e-Pakistan incident
لاہور، مینار پاکستان واقعہ، پولیس نے پندرہ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کے موبائل نمبروں کی چودہ اگست کو لوکیشن ٹریس کی جائے گی
مینار پاکستان پر خاتون سے بدسلوکی کے واقعہ کی تفتیش کے دوران پولیس نے پندرہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
مینار پاکستان پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا کی مدد حاصل کرلی ہے اور اب تک 15 افراد کو حراست میں لیکر تھانہ لاری اڈا منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کے موبائل نمبروں کی 14 اگست کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ دیگر ملزمان کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ 14 اگست کو لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں 400 کے قریب افراد نے خاتون یوٹیوبر کو ہراساں کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پر ہجوم کے حملے اور ہراسانی کے افسوس ناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔