Aug 19, 2021 03:50 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Islamabad- Information Minister's explanation on PTV anchors wearing hijab
اسلام آباد، پی ٹی وی اینکرز کے حجاب کرنے پر وزیر اطلاعات کی وضاحت، فواد چوہدری کہتے ہیں حجاب پہننا یا نہ پہننا ان خواتین اینکرز کا ذاتی فیصلہ ہے
قومی نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کی دو خواتین اینکرز نے حجاب شروع کردیا۔
اس معاملے پر سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور حکومت کے کارکنان نے کریڈٹ لینا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پر اسے حکومتی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیوز پر حجاب لازمی قرار دیدیا، جس کے نتیجے میں پی ٹی وی نیوز پر حجاب پہنے خاتون اینکر پرسن خبریں پڑھ رہی ہیں۔
تاہم حجاب کرنے سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا یا نہ پہننا ان خواتین اینکرز کا ذاتی فیصلہ ہے، ہم اپنے اینکرز اور پیش کاروں پر ایسا کوئی ڈریس کوڈ (ضابطہ لباس) نافذ نہیں کرسکتے۔
ماضی میں بھی پی ٹی وی حجاب کے معاملے پر زیر بحث آچکا ہے۔ جنرل ضیاء کے دور میں ٹیلی ویژن پر آنے والی خواتین کو دوپٹہ لینے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس پر مہتاب چنا نے یہ فیصلہ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے پی ٹی وی پر آنا چھوڑدیا تھا۔