بہاولنگر،یوم عاشور کے جلوس کے قریب دھماکے سے دو افراد جاں بحق، اکتالیس افراد زخمی ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو حصار میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا
یوم عاشور کے مرکزی ماتمی جلوس کے موقع پر بہاولنگر کے مہاجر چوک پر اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ اکتالیس افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ علاقے کو سیکیورٹی حصار میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جامعۃ الزہرہ سے برآمد ہوا۔ جلوس میں چار سو سے زائد عزاداران شامل تھے۔ جلوس جیل روڈ پر پہنچا تو اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا۔
ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں جائے وقوعے پر پہنچ گئے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سلمان، اصغر، اسلام عباس، زوار حسینعلی، ارشد شاہ، منظور شاہ، تقدیر، فیضان، فہیم، حیدر، ظہور، امان اللہ، بلال،سید عادل حسین، جنید، نعیم، کاشف، علی، بلال، صفدر، دلدار، ماہین زہرہ، وصی حیدر، مبوب علی، اعظم، علی زین، حمزہ، علی رضا، صفدر، رحمت علی، عمران، ساجد، قمبر علی، ایم علی، ایم تاج، سید حسین، طارق، سکندر، شہباز علی اور دو نامعلوم شامل ہیں۔