Aug 20, 2021 12:11 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,239 coronavirus cases, 70 deaths in 24 hours
کراچی، جان لیوا وباء کورونا کا زور ٹوٹنے کا نام ہی نہیں لے رہا، وائرس سے مزید ستر افراد لقمہ اجل بن گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار دو سو انتالیس نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 77 ہزار 208، سندھ میں 4 لاکھ 17 ہزار 439، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 55 ہزار 153، بلوچستان میں 31 ہزار 755، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 526، اسلام آباد میں 95 ہزار 491 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 314 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 71 لاکھ 15 ہزار 272 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 982 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 2 ہزار 430 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 893 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 70 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 783 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 479، سندھ میں 6 ہزار 556، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 730، اسلام آباد میں 842، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 672 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔